اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلوان وادی تصادم: 'چین کو بھاری قیمت چکانی ہوگی' - چین

خارجہ امور کے ماہرین کا ماننا ہے کہ 'چین کو مشرقی لداخ میں بھارت کے خلاف جارحانہ فوجی کاروائی کرنے کی کئی دہائیوں تک ’بھاری قیمت‘ چکانی پڑے گی کیونکہ اس ملک کو عالمی سطح پر تنہا کردیا جائے گا'۔

China will have to pay a heavy price for its military misadventure: Experts
گلوان وادی تصادم: چین کو بھاری قیمت چکانی ہوگی

By

Published : Jun 27, 2020, 5:36 PM IST

ماہرین کے مطابق مشرقی لداخ اور جنوبی چین میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران چین کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کے ذریعہ بیجنگ کا ’اصلی چہرہ‘ بے نقاب کیا گیا جبکہ ساری دنیا کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہی ہے۔

ماہرین نے چین کی امریکہ کے ساتھ ٹیرف جنگ، آسٹریلیائی ممالک کے ساتھ تجارتی امور میں بدنظمی اور ہانگ کانگ میں بگڑتی صورتحال جیسے تنازعات کا بھی حوالہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ' 15جون کو گلوان وادی میں بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی کئی دہائیوں تک قیمت چکانی ہوگی'۔ یہ قیمت بہت زیادہ اور بہت بھاری ہوگی جبکہ چین کی بھارت اور دیگر ممالک میں ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ گلوان وادی میں بھارتی فوجیوں پر وحشیانہ حملہ سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی محض ایک سیاسی طاقت ہے اور اس کا معیار فوجی اصول و ضوابط کے بالکل برخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنے عسکری عمل اور جارحانہ سفارتی طرز عمل کی وجہ سے خود کو الگ تھلگ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق چین خود کو ایک کونے میں ڈھکیل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details