اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارت کی فوج چین کے جارحانہ تیورکا جواب دینے کے قابل' - General Bipin Rawat statment

چیف آف ڈفینس سٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت، چین کے جارحانہ تیور اور پاکستان کی ہمت دونوں سے نمٹ سکتا ہے۔

چیف آف ڈفینس سٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت، چین کے جارحانہ تیور اور پاکستان کی ہمت دونوں سے نمٹ سکتا ہے
چیف آف ڈفینس سٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت، چین کے جارحانہ تیور اور پاکستان کی ہمت دونوں سے نمٹ سکتا ہے

By

Published : Sep 4, 2020, 3:35 AM IST

Updated : Sep 4, 2020, 6:52 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں جاری کشیدگی کے درمیان چیف آف ڈفینس سٹاف جنرل بپن راوت نے کہا کہ بھارت کی فوج چین کے جارحانہ تیور سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کسی بھی ہمت کا جواب دینے کے قابل اور پوری طرح تیار ہے۔

جنرل راوت نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ہند-امریکہ سٹریٹجک پارٹنرشپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اپنی سرحدوں پر سکون چاہتے ہیں۔گزشتہ کچھ وقت سے چین کی جانب سے کچھ جارحانہ سرگرمیاں دیکھنے کو ملی ہیں لیکن ہم ان سے نمٹنے کے قابل ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ہند اور چین کے درمیان سرحد انتظام سے متعلق معاہدے بھی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ سرگرمیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری شمالی سرحد پر خطرہ بڑھتا ہے اور پاکستان اس کا فائدہ اٹھا کر کچھ مسائل کھڑا کرنا چاہتا ہے تو اس سے نمٹنے اور اس کا کرارا جواب دینے کے لیے ہم نے تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو اس کی ہمت کے سنگین نتائج بھگتنے پڑسکتے ہیں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہماری فوجیں سرحدوں پر پیدا چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

چیف آف ڈفینس سٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت، چین کے جارحانہ تیور اور پاکستان کی ہمت دونوں سے نمٹ سکتا ہے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ علاقہ کے سمندروں میں جہاز پوری طرح آزاد ہوں اور وہاں کسی کی اجارہ داری نہ رہے۔

انہوں نے اس کے لیے بھارت، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے گروپ کواڈ کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ سے ایسا انتظام ہو کہ آزاد جہاز میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آئے۔

ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو کورونا وبا کے اثر سے دور رکھنے کے لیے سبھی احتیاطی اقدام کیے جارہے ہیں اور اڈوانس محاذوں پر تعینات جوانوں کے معاملے میں خصوصی احتیاط برتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڈوانس محاذوں پر تعینات جوان، جہازوں کو اڑانے والے پائلٹ، بحری جہازوں پر تعینات بحریہ کا کوئی بھی اہلکار ابھی تک کورونا کی زد میں نہیں آیا ہے اور ہم نے یہ یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدام اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی اور دیگر کاموں میں مصروف کچھ فوجی شہری آبادی کے رابطہ میں آتے ہیں وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں لیکن ان کا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔ ان کے کنبہ کی دیکھ ریکھ کی جارہی ہے۔

جنرل راوت نے کہا کہ افواج نے اپنے جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کی دیکھ ریکھ کے لیے بھی کووڈ سینٹر بنائے ہیں اور ان کو کامیابی کےساتھ چلایا جارہا ہے۔

Last Updated : Sep 4, 2020, 6:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details