اردو

urdu

ETV Bharat / state

فضائیہ کے سربراہ پانچ روزہ فرانس کے دورے پر - urdu news

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا فرانس کے پانچ روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ فرانس کی سینئر فوجی قیادت کے ساتھ میٹنگ اور مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

فضائیہ کے سربراہ پانچ روزہ فرانس کے دورے پر
فضائیہ کے سربراہ پانچ روزہ فرانس کے دورے پر

By

Published : Apr 19, 2021, 2:54 PM IST

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا فرانس کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

چیف آف ایئر اسٹاف کے دورے کا مقصد دونوں فضائیہ کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اگلے ماہ فرانس کے دورے سے قبل ہونے والے اس دورے کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

فضائیہ کے سربراہ تیئس اپریل تک کے اپنے دورے کے دوران ایئر چیف مارشل فرانس کی سینئر فوجی قیادت کے ساتھ میٹنگیں اور تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ کچھ ائیربیس اور آپریٹنگ مراکز کا بھی دورہ کریں گے۔

ان کے دورے سے قبل فروری میں فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ جنرل فلپ لیونے بھارت کے دورے پر آئے تھے۔

حالیہ دنوں میں دونوں فضائی افواج کے مابین آپریٹنگ کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور وہ مشترکہ فضائی مشقوں کی سیریز ’گروڑ‘ میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیف آف ایئر اسٹاف کا یہ دورہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details