نئی دہلی: جنتادل یو کے فاونڈر ممبر اور سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر خورشید انور نے بہار کے وزیر اعلیٰ تیش کمار کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نفرت بھرے ماحول میں بھی وزیر اعلی نتیش کمار مسلمانوں کے ساتھ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور وہ اپنے پردھان سیوک ہونے کی پوری ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ The Management of Bihar is Commendable
Dr Khurshid Anwar: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کام سے مسلمانوں میں اعتماد بڑھا - بہارکا نظم و نسق قابل ستائش
جنتادل یو کے رہنما ڈاکٹر خورشید انور کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے اپنے کاموں سے بہار کے لوگوں کو خوش کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے کام کی وجہ سے مسلمانوں میں اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کے حالات خراب ہیں اور کئی طرح کے تشدد اور منافرت کے واقعات پیش آرہے ہیں، لیکن بہار میں اس طرح کی کوئی چیزیں نہیں ہیں۔ The Management of Bihar is Commendable
ڈاکٹر خورشید انور نے یہ باتیں قومی دارالحکومت دہلی کی مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ کے گرین ٹریز پبلک اسکول میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے اپنے کاموں سے بہار کے لوگوں کو خوش کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ ان کے کام کی وجہ سے مسلمانوں میں اعتماد بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کے حالات خراب ہیں، اور کئی طرح کے تشدد اور منافرت کے واقعات پیش آرہے ہیں،لیکن بہار میں اس طرح کی کوئی چیزیں نہیں ہے،یہ صرف نتیش کمار کی دور اندیشی اور لا اینڈ آرڈر کی وجہ سے ہے۔
- مزید پڑھیں:Nitish Kumar Government: نتیش کمار کے دورِ اقتدار میں بہار ترقی کی راہ پرگامزن، میجر اقبال حیدر
انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کا وہی نظریہ ہے جو مولانا آزاد ،مہاتا گاندھی، جے پرکاش نارائین اور لوہیا وغیرہ کا تھا،نتیش کمار گاندھی اور جے پرکاش کے اصولوں پر چل کر بہار کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر خورشید انور نےبہار کے نظم و نسق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سمجھداری کی وجہ سے ہے۔