دارالحکومت دہلی میں کورونا معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لیکن بازیابی کی شرح میں اضافے سے ریلیف ملنے والا ہے، جو 72 فیصد کو تجاوز کرچکا ہے۔ تاہم کورونا کی وجہ سے اموات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب تک دہلی میں کورونا انفیکشن کے باعث 3165 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اب اس معاملے میں ایک رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیر اعلی نے گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکت کے بارے میں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ مقصد اس رپورٹ کا جائزہ لینا ہے اور آنے والے دنوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم سے کم کرنا ہے۔