اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Govt on Chhath festival دارالحکومت میں 1100 مقامات پرچھٹھ کا تہوار منایا جائے گا، کیجریوال - اروند کیجریوال کی خبر

اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا کے بعد پہلی بار دہلی میں شاندار طریقے سے 1100 مقامات پر چھٹھ مہاپرومنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے دہلی میں چھٹھ پوجا بہت چھوٹے پیمانے پر منائی جاتی تھی۔ سال 2014 میں دہلی میں چھٹھ پوجا صرف 69 مقامات پر منائی جاتی تھی۔ اس بار چھٹھ پوجا دہلی میں 1100 مقامات پر اجتماعی طور پر منائی جائے گی۔Delhi Govt on Chhath festival

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 14, 2022, 4:10 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا کے بعد پہلی بار دہلی میں شاندار طریقے سے 1100 مقامات پر چھٹھ مہاپرومنایا جائے گا۔جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کیجریوال نے کہا کہ 30 اور 31 اکتوبر چھٹھ کا تہوار ہے۔ ملک بھر سے لوگ مل کر چھٹھی میا سے آشیرواد مانگیں گے اور سورج دیوتا کی پوجا کرکے ان سے آشیرواد حاصل کریں گے۔ ہم سب اپنی اور اپنے خاندان، ملک کے تمام لوگوں کی صحت اور ترقی کے لیے دعائیں مانگیں گے۔ دو سال سے ہم عوامی طورپربڑے پیمانے پر چھٹھ پوجانہیں منا سکے تھے، کیونکہ کورونا تھا۔ سب نے اپنے اپنے گھروں میں چھٹھ کا تہوار منایا، لیکن جس طرح ہم سب باہر نکل کر چھٹھ کا تہوار اجتماعی طور پر مناتے تھے، وہ نہیں منا سکے۔Delhi Govt on Chhath festival

انہوں نے کہا کہ پہلے دہلی میں چھٹھ پوجا بہت چھوٹے پیمانے پر منائی جاتی تھی۔ سال 2014 میں دہلی میں چھٹھ پوجا صرف 69 مقامات پر منائی جاتی تھی، جسے دہلی حکومت اسپانسرکرتی تھی۔ سال 2014 میں دہلی حکومت چھٹھ پوجا پر تقریباً 2.50 کروڑ روپے خرچ کرتی تھی اور اسے 69 مقامات پر مناتی تھی۔ اس بار چھٹھ پوجا دہلی میں 1100 مقامات پر اجتماعی طور پر منائی جائے گی۔ دہلی حکومت ان 1100 مقامات پر چھٹھ پوجا منانے کا سارا خرچ برداشت کرے گی۔ ہماری حکومت بننے سے پہلے 2014 میں چھٹھ پوجا پر 2.50 کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے۔ وہیں اس بار ہم چھٹھ پوجا پر 25 کروڑ روپے خرچ کر رہے ہیں۔ دہلی کے لوگ چھٹھ پوجا کا تہواربڑے پیمانے پردھوم دھام سے منائیں، اس کے لیے دہلی حکومت انتظامات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details