نئی دہلی: چھٹ پوجا پر دہلی کی جمنا ندی کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے، عقیدت مند گندے پانی میں ڈبکی لگارہے ہیں، اوکھلا بیراج پر گندگی اس قدر ہے کہ گندے پانی کے جھاگ میں عقیدت مند ڈبکی لگارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان منوج تیواری آج اوکھلا بیراج پہنچے اور دہلی حکومت پر سخت تنقید کی۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے جب کہ اس میں دہلی حکومت کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
چھٹ: جمنا کے گندہ پانی میں عقیدت مند ڈبکی لگانے پر مجبور - اوکھلا بیراج پر گندگی اس قدر ہے کہ گندے پانی کے جھاگ میں عقیدت مند ڈبکی
دہلی میں جمنا کو آلودگی سے بچانے کے لیے جمنا کے کنارے چھٹ مہاپروا پر پابندی لگادی گئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود دہلی میں جمنا کی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔جمنا میں ایک بار پھر آلودگی بڑھ گئی ہے اور جمنا کے پانی پر صرف سفید جھاگ نظر آرہا ہے۔
چھٹھ: جمنا کے گندہ پانی میں عقیدت مند ڈبکی لگانے پر مجبور
یہ بھی پڑھیں:
- گریٹر نوئیڈا: نذیر حسین کی یاد میں موٹر ڈرائیو
- نوٹ بندی کے فیصلے نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا
- نوئیڈا: ہری دوار مہا کمبھ میں ایک لاکھ جعلی کووڈ ٹیسٹ کرنے والا کلیدی ملزم گرفتار
لیکن اس کے باوجود دہلی میں جمنا کی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔
جمنا میں ایک بار پھر آلودگی بڑھ گئی ہے اور جمنا کے پانی پر صرف سفید جھاگ نظر آرہا ہے۔ لیکن جیسے جیسے موسم بدل رہے ہیں، سردیوں کا موسم آرہا ہے، تب ایک بار پھر دہلی یمنا خرابی کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس میں آلودگی بڑھ رہی ہے۔