اردو

urdu

ETV Bharat / state

چنانی ناشری ٹینل کا نام تبدیل ہوگا

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڑکری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں این ایچ 44 پر واقع چنانی ناشری ٹینل کا نام بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر رکھا جائے گا۔

چنانی ناشری ٹینل کا نام ہوگا تبدیل

By

Published : Oct 16, 2019, 6:04 PM IST

نتن گڑکری نے کہا کہ یہ ہماری طرف سے شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت ہوگا جنہوں نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ حصہ برقرار رکھنے کے لیے اپنی جان نچھاور کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اپریل 2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں خطے کے ضلع ادھم پورہ میں کشمیر شاہراہ پر بنائی گئی بھارت کی سب سے بڑی روڑ ٹنل کا افتتاح کیا تھا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی دو طرفہ ٹنل ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔

کشمیر شاہراہ پر ضلع ادھم پورہ کو ضلع رام بن سے جوڑنے والی یہ 9 اعشاریہ 2 کلو میٹر طویل ’چنانی ناشری ٹنل‘ فن تعمیر اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عظیم شاہکار ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک بہترین ماہر تعلیم، منتظم اور ایک قد آور سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے بھارت کی آزادی کے ساتھ ساتھ اتحاد کے لیے بھی جدوجہد کی تھی۔

ایسا کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹر مکھرجی نے کشمیر سے پرمٹ راج ختم کرنے اور اسے بھارت کا اٹوٹ حصہ برقرار رکھنے کے لیے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details