زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں کسان احتجاج کر رہےہیں۔ یہ احتجاج دو ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔ اس کے دوران کسان تنظیم اور حکومت کے مابین متعدد دفعہ مذاکرات ہوئے لیکن اب تک ہونے والی تمام بات چیت ناکام ثابت ہوئی ہے۔
چوہدری بیرندر سنگھ کا زرعی قوانین پر بیان - سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما چوہدری بیرندر سنگھ
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما چوہدری بیرندر سنگھ کا زرعی قوانین پر بیان دیا اور کہا کہ کسانوں کو بد نام کر کے کوئی حکومت نہیں چل سکتی ہے۔
چوہدری بیرندر سنگھ کا زرعی قوانین پر بیان
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما چوہدری بیرندر سنگھ نے اس معاملے پر خصوصی گفتگو کی۔
بیرندر سنگھ نے کہا کہ کسانوں کو بدنام کرکے کوئی حکومت نہیں چل سکتی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مودی سرکار سے ان قوانین پر ایک بار پھر غور کرنے کو کہا۔