دہلی تشدد معاملے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کڑکڑڈوما عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں 15 افراد پر الزام لگایا گیا ہے، جن میں کونسلر طاہر حسین بھی شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں عآپ کے سابق رہنما اور کونسلر طاہر حسین کو ماسٹر مائنڈ بتایا گیا ہے۔
تقریبا ایک ہزار صفحات کی اس چارج شیٹ میں15 افراد پر الزام لگایا گیا ہے، جن میں کونسلر طاہر حسین کے بھائی شاہ عالم بھی شامل ہیں۔
کرائم برانچ نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ 'تشدد کے وقت ملزم طاہر حسین اپنی چھت پر تھا۔ طاہر حسین پر تشدد کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔'