اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: تین معاملوں میں چارج شیٹ داخل کی جائے گی - موج پور چوک تشدد

کرائم برانچ کے ذریعہ آج داخل کی جانے والی پہلی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ' 24 فروری کی صبح 11 بجے موج پور چوک پر دو گروہوں میں تصادم ہوا۔ ان میں سے ایک سی اے اے کا حامی اور دوسرا مخالفت میں تھا اور دونوں جانب سے پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی تھی۔

دہلی فسادات: تین معاملے میں چارج شیٹ دائر کی جائے گی
دہلی فسادات: تین معاملے میں چارج شیٹ دائر کی جائے گی

By

Published : Jun 9, 2020, 5:41 PM IST

قومی دارالحکومت کے دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ مسلسل چارج شیٹ داخل کر رہی ہے۔

منگل کو 3 معاملوں میں چارج شیٹ داخل کی جارہی ہے۔ ان میں سے پہلا معاملہ موج پور چوک تشدد، دوسرا کردمپوری میں قتل کا معاملہ اور تیسرا کردمپوری میں گورنمنٹ ڈسپنسری کے قریب قتل کا معاملہ ہے۔

دہلی فسادات: تین معاملے میں چارج شیٹ دائر کی جائے گی

پہلا معاملہ

کرائم برانچ کے ذریعہ آج دائر کی جانے والی پہلی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ' 24 فروری کی صبح 11 بجے موج پور چوک پر دو گروہوں میں تصادم ہوا۔ ان میں سے ایک سی اے اے کا حامی اور دوسرا مخالفت میں تھا اور دونوں جانب سے پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی تھی۔

اس واقعے میں پولیس اہلکاروں سمیت بہت سے افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ونود نامی نوجوان دوران علاج موت ہوئی تھی۔

اس معاملے میں شاہ رخ پٹھان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔

دوسرا معاملہ

دوسرے معاملے میں 24 فروری کی شام ساڑھے 4 بجے کردمپوری پل کے قریب تشدد برپا ہوا اور محمد فرقان نامی شخص پل کے قریب موجود تھ، جہاں شرپسند پتھراؤ کررہے تھے۔ اس جگہ پر محمد فرقان اور چار دیگر افراد کو گولی مار دی گئی۔ اس واقعے میں فرقان کی موت ہو گئی تھی۔

پتھراؤ کے دوران 17 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ 23 اور 24 فروری کو یہاں نصب سی سی ٹی وی کو خراب کر دیا گیا تھا۔ قتل اور ہنگامہ آرائی کے جرم میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تیسرا معاملہ

تیسرا معاملہ سرکاری ڈسپنسری کے قریب رکشا ڈرائیور دیپک کے قتل کا ہے۔ 25 فروری کو 1:30 بجے امبیڈکر کالج کے پیچھے سرکاری ڈسپنسری کے قریب دوبارہ تشدد ہوا تھا۔ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو شرپسندوں نے نذر آتش کردیا تھا۔ تشدد کے دوران 32 سالہ دیپک کی موت ہوئی تھی۔ دیپک بیٹری رکشا چلایا کرتا تھا۔

قتل کے اس کیس میں چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چارج شیٹ میں کرائم برانچ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 'یہ فسادات سازش کے تحت کی گئی تھی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details