اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کی سروسز کے ناموں میں تبدیلی - دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ماتحت آنے والی سروسز کو لوگوں کی سہولیات کے لیے مسلسل تبدیل کیا جارہا ہے۔

دہلی کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی سروسز کے ناموں میں تبدیلی
دہلی کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی سروسز کے ناموں میں تبدیلی

By

Published : Oct 12, 2021, 2:28 PM IST

نئی دہلی: محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ماتحت آنے والی سروسز کو لوگوں کی سہولیات کے لیے مسلسل تبدیل کیا جارہا ہے۔

تبدیلی کے بعد اب دہلی کے موٹر لائسنس آفیسرس کو ڈسرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسرس کے نام سے جانا جائے گا۔ نام میں تبدیل ہونے کے ساتھ ہی ان کے کام کی جگہ کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ حالانکہ ان کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے حال ہی میں حکومت کی اس تجویز کو منظوری دی ہے۔

اسی کے مطابق ایم ایل اے کے عہدے کو ڈی ٹی او کے طور پر دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تمام افسران اب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے کاموں کو ضلعی سطح پر انجام دیں گے۔

اس میں گاڑیوں کا رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس کے علاوہ ، روڈ سیفٹی ، آلودگی کنٹرول ، ٹرانسپورٹ اثاثہ جات کا انتظام ، MDTS اور پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔


دہلی حکومت کے جاری کردہ ہدایت نامہ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ڈی ٹی او ریونیو ڈسٹرکٹ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ان سب کو محکمۂ ٹرانسپورٹ کے زونل ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ان کے تحت کام کرنا ہوگا۔

تاہم ضلع مجسٹریٹ ان کے کام کی ذمہ داری بھی دیکھیں گے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ دہلی حکومت لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کی سمت میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسلسل تبدیلیاں کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details