اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chandrayaan 3 Mission Successful چندریان 3 ہندوستانیوں کی اجتماعی کامیابی، کھڑگے - کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے

چندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد یہاں جاری ایک پیغام میں کھڑگے نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں نے آج اپنے چھ دہائی پرانے خلائی پروگرام میں ایک اور کامیابی کا مشاہدہ کیا۔

کھڑگے
کھڑگے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 10:11 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے چندریان -3 کی کامیابی کو ہر ہندوستانی کی اجتماعی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔

چندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد یہاں جاری ایک پیغام میں کھڑگے نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں نے آج اپنے چھ دہائی پرانے خلائی پروگرام میں ایک اور کامیابی کا مشاہدہ کیا۔ ہم اپنے سائنسدانوں، خلائی انجینئروں، محققین اور اس مشن کو کامیاب بنانے میں شامل ہر فرد کے جذبہ، محنت اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ "2008 میں جب چندریان-1، چاند کے اثرات کی تحقیقات-ایم آئی پی ہندوستانی قومی پرچم لے کر چاند پر اترا، تو ہندوستان چاند کی سطح پر 'سائنسی آلے کو اتارنے والا چوتھا ملک' بن گیا تھا۔ آج، چندریان-3 کے ذریعے ہم نے دنیا کو اپنی شاندار سائنسی صلاحیت دکھاتے ہوئے وکرم لینڈراور پرگیان روور کی شاندار سافٹ لینڈنگ ڈاکٹر ہومی بھاوا، ڈاکٹر وکرم سارا بھائی، ڈاکٹر ستیش دھون، ڈاکٹر میگھناد شاہ، ڈاکٹر شانتی سوروپ بھٹناگر، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور تمام عظیم سائنسدانوں کو حقیقی خراج عقیدت ہے، جنہوں نے ہندوستان کی خلائی تحقیق اور سائنسی کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: چندریان 3 کی کامیاب لیڈنگ پر وزیراعظم مودی کی سائنس دانوں کو مبارکباد

کانگریس صدر نے کہاکہ ''یہ کامیابیاں پنڈت جواہر لال نہرو کے وژن کی گواہی ہیں، جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف سائنسی سوچ ہی ایک آزاد ملک کی ترقی کے جذبے کو آگے بڑھا سکتی ہے۔ اس کے لیے سائنس لوگوں کی زندگیوں میں تیزی سے تبدیلیاں لانے کا اہم ذریعہ تھی۔ ہندوستان کے دیگر وزرائے اعظم نے بھی اس جذبے کو آگے بڑھایا۔ آریہ بھٹہ مشن ہو یا راکیش شرما کا خلائی سفر یا اس کے بعد دوسرے مشن، ہندوستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک طویل اور کامیاب راستہ طے کیا ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details