تاجر للت شرما نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سامان کی سپلائی میں کمی نہ آئے اس لیے ہم، بیل گاڑی کا استعمال کر رہے ہیں۔'
دہلی کے چاندنی چوک میں واقع کھری باؤلی اور نیا بازار، بھارت کے معروف کرانہ بازار ہیں۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کے طور پر تسلیم کی جاتی ہے۔ یہاں مصالے، میوے، جڑی پوٹیاں، چائے پتی و دیگر سامان ملتے ہیں۔