چندی گڑھ:وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چندی گڑھ ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر کے شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا، وزیراعظم نے یہ اعلان آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کی 93ویں قسط میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 28 ستمبر کوسیلبریٹ کرنے کی ایک اور وجہ بھی ہے۔ جانتے ہیں کیا ہے؟ میں صرف دو لفظ کہوں گا لیکن مجھے معلوم ہے، آپ کا جوش چار گنا زیادہ بڑھ جائے گا۔ یہ دو الفاظ ہیں سرجیکل اسٹرائیک۔ بڑھ گیا نا جوش! ہمارے ملک میں امرت مہوتسو کی جو مہم چل رہی ہے انہیں ہم دل و جان سے منائیں، اپنی خوشیوں کو سب کے ساتھ بانٹیں۔ Chandigarh Airport to be Renamed
نریندر مودی نے کہا کہ 'آج سے تین دن بعد 28 ستمبر کو آزادی کا امرت مہوتسو کا ایک خاص دن آرہا ہے۔ اس دن مادر وطن کے بہادر بیٹے بھگت سنگھ جی کا یوم پیدائش ہے۔ بھگت سنگھ کے یوم پیدائش سے عین قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چندی گڑھ ایئر پورٹ کا نام اب شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا۔ اس کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔ Mann Ki Baat