دہلی کے 9 اسپتالوں میں لگائے گئے پی ایس اے کے 22 نئے آکسیجن پلانٹوں کے افتتاحی پروگرام میں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے ، جب کہ وہاں 45 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے۔ اس کے پیش نظر ہمیں پوری تیاری کرنی ہوگی۔
اس دوران وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دہلی کے 9 اسپتالوں میں آکسیجن کے 22 پلانٹس شروع کیے جارہے ہیں، ان کی مشترکہ صلاحیت تقریبا 17 کیپیسٹی ٹن ہے۔
کیجریوال نے کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا - برطانیہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ریاست میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، جب کہ وہاں 45 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے۔ اس کے پیش نظر ہمیں پوری تیاری کرنی ہوگی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے دہلی سمیت پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے ابھی ملک اس وبا سے صحیح سے نکل بھی نہی پایا تھا کہ اب تیسری لہر کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔