اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: چانکیہ پلیس کا نالہ بنا کوڑے کا ڈھیر

مغربی دہلی کے جنک پوری میں چانکیہ پلیس میں گٹر کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالے کوڑے سے بھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں تک کہ مقامی لوگوں کو بھی نہیں معلوم کہ اس نالے کو آخری بار کب صاف کیا گیا تھا۔

دہلی: چانکیہ پلیس کا نالہ بنا کوڑے کا ڈھیڑ
دہلی: چانکیہ پلیس کا نالہ بنا کوڑے کا ڈھیڑ

By

Published : Jul 11, 2020, 3:23 PM IST

دارالحکومت دہلی کے چانکیہ پلیس میں نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ نالے کچرے سے بھری ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہمیشہ بیمار رہنے کا خطرہ رہتا ہے اور نہ ہی انتظامیہ اور شہری ایجنسی اس طرف کوئی توجہ دے رہی ہے۔

وہیں نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کوڑے سے بھر گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں تک کہ مقامی لوگوں کو بھی نہیں معلوم کہ اس نالے کو آخری بار کب صاف کیا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ نالہ 3 کلومیٹر لمبا ہے، جو جنک پوری سے ہوکر اتم نگر نالے میں ملتا ہے۔ لوگوں کے مطابق چانکیہ پلیس کا گٹر کور نہ ہونے کی وجہ سے اس پر کوڑے کا ڈھیر لگ گیا ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ یہاں نالے کے چاروں طرف کچرے کا ڈھیر ہے۔ یہاں پر بہت سے نالوں کو جام کر دیا ہے۔

اس کوڑے کی وجہ سے جب ہوا چلتی ہے تو نالے میں موجود سارا کچرا ہمارے مکانوں کے دروازوں کے سامنے آتا ہے اور نالوں میں جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھر کے نالوں میں پانی راستے میں ہی پھیل جاتا ہے۔ ہم لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details