اردو

urdu

ETV Bharat / state

Iqbal Singh Lalpur اسکالر شپ بند ہونے سے اقلیتی طلبا کے تعلیم پر اثر نہیں پڑے گا - قومی اقلیتی کمیشن

اسکالرشپ ختم ہونے سے اقلیتی طبقے کے بچوں کی تعلیم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ان خیالات کا اظہار قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپور نے کیا۔ Iqbal Singh Lalpur

اسکالر شپ بند ہونے سےاقلیتی طلبا کے تعلیم پر اثر نہیں پڑے گا
اسکالر شپ بند ہونے سےاقلیتی طلبا کے تعلیم پر اثر نہیں پڑے گا

By

Published : Dec 24, 2022, 5:53 PM IST

نئی دہلی:قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپور نے کہاکہ اسکالرشپ ختم ہونے سے اقلیتی طبقے کے بچوں کی تعلیم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اس سے اقلیتی طبقے کے بچوں کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہو سکتا ہے۔Chairmen National Commission For Minorities Iqbal Singh Lalpur Reaction Scholarships Discontinue

اسکالر شپ بند ہونے سےاقلیتی طلبا کے تعلیم پر اثر نہیں پڑے گا

اقبال سنگھ لالپورہ نے الحکمۃ فاونڈیشن کے زیر اہتمام کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقد پروگرام میں خطاب کے دوران کہاکہ ہمیں منفی سوچ کی طرف دھیان نہیں دینا چاہیے کیونکہ کچھ لوگ منفی سوچ رکھ کر اپنا وقت برباد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تعلیم فری ہے تو پھر اس میں اسکالرشپ کی بات ہی نہیں ہے اور جو پرائیویٹ سکول میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں انہیں اسکالرشپ کی ضرورت ہی نہیں ہے، اس لئے کہ وہ 80 ہزار سے زیادہ کما رہے ہیں۔قومی اقلیتی کے چیئرمین نے کہا کہ مولانا آزاد فیلوشپ بند ہونے کے معاملے کو وہ دیکھیں گے.

مزید پڑھیں:National Commission For Minorities قومی اقلیتی کمیشن نے اسکالرشپ بند کئے جانے کو صحیح ٹھہرایا

غور طلب ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپور اس سے پہلے بھی اسکالرشپ ختم کئے جانے کو لے کر بیان دے چکے ہیں اور ہر مرتبہ ہی منصوبے کو ختم کئے جانے کی حمایت میں بات کی ہے Chairmen National Commission For Minorities Iqbal Singh Lalpur Reaction Scholarships Discontinue

ABOUT THE AUTHOR

...view details