اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈینگی کی صورتحال سےنمٹنے کے لیے نو ریاستوں میں بھیجی گئی مرکزی ٹیمیں

مرکزی حکومت نے ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہریانہ، اترپردیش، تمل ناڈو سمیت نو ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں روانہ کی ہیں، جو متعلقہ حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو صوتحال سے نمٹنے میں مدد کریں گی-

ڈینگی کی صورتحال سےنمٹنے کے لیے نو ریاستوں میں بھیجی گئی مرکزی ٹیمیں
ڈینگی کی صورتحال سےنمٹنے کے لیےنو ریاستوں میں بھیجی گئی مرکزی ٹیمیں

By

Published : Nov 3, 2021, 10:48 PM IST

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ڈینگی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے مرکز نے اعلیٰ سطحی ٹیمیں نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے فوری طور پر روانہ کی ہی یہ مرکزی ٹیمیں ڈینگی کے موثر کنٹرول اور منیجمنٹ میں صحت عامہ کے اقدامات میں معاونت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں ڈینگی سے حالات ابتر، سماج وادی پارٹی کی فاگنگ مہم

وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ یکم نومبر کو ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی میٹنگ کے دوران صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈویہ کی ہدایت پر لیا گیا ہے۔ ہریانہ، کیرالہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش، اتراکھنڈ، دہلی اور جموں و کشمیر میں ڈینگی کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ منڈویہ نے جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈینگی کے کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں ، وہاں فوری طور پر امداد پہنچانے کو کہا ہے۔ ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈینگی کے مجموعی 1,16,991 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details