اردو

urdu

ETV Bharat / state

مینوفیکچرنگ یونٹز کے لئے رہنما اصول جاری - وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)

مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے مدنظر نافذ مکمل لاک ڈاون کے بعد کام شروع کرنے والی صنعتی یونٹوں اور فیکٹریوں کے لئے آج وسیع رہنماہدایات جاری کیں۔ وشاکھاپٹنم گیس اخراج واقعہ کے پیش نظر ان رہنما ہدایات کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔

مینوفیکچرنگ یونٹز کے لئے رہنما اصول جاری
مینوفیکچرنگ یونٹز کے لئے رہنما اصول جاری

By

Published : May 10, 2020, 2:40 PM IST

Updated : May 10, 2020, 3:38 PM IST

آندھراپردیش کے وشا کھاپٹنم میں گیس کے اخراج کے واقعہ کو سنگینی سے لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے مکمل لاک ڈاون کے بعد کام کاج شروع کرنے والی صنعتی یونٹوں اور فیکٹریوں سے تمام ورضروری احتیاط برتنے اور رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا ہے۔

مینوفیکچرنگ یونٹز کے لئے رہنما اصول جاری

وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے مدنظر نافذ مکمل لاک ڈاون کے بعد کام شروع کرنے والی صنعتی یونٹوں اور فیکٹریوں کے لئے آج وسیع رہنماہدایات جاری کیں۔ وشاکھاپٹنم گیس اخراج واقعہ کے پیش نظر ان رہنما ہدایات کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔

یہ رہنما ہدایات نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاون کی رہنما ہدایات میں وقفہ وقفہ پر کچھ صنعتوں اور فیکٹریوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ کام دھندے تقریباًً ایک مہینہ سے بھی زیادہ وقت سے بند تھے۔ اس لئے ان میں کام شروع کرنے سے پہلے تمام طرح کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل ضروری ہے۔

رہنما اصول میں بتایا گیا ہے کہ تمام حفاظت پروٹوکول اور سماجی دوری کو یقینی بنایا جائے اور اعلی پیداوار کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں'۔

مینوفیکچرنگ یونٹز کے لئے رہنما اصول جاری

چونکہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے کچھ علاقوں میں آہستہ آہستہ پابندیوں کو کم کیا جارہا ہے۔ لہٰذا مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے بعد مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں تازہ ترین رہنما خطوط جاری کیا ہے۔

خطرات کو کم سے کم کرنے اور صنعتی یونٹز کے کامیاب آغاز کو فروغ دینے کے لئے رہنما خطوط میں صنعتوں کو مشورہ دیا گیا کہ 'وہ یونٹ شروع کرنے کے بعد زیادہ بھیڑ بھاڑ جمع نہ کریں'۔

یہ رہنما اصول مرکزی چیف سیکریٹریز اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین کو جاری کیے گئے۔ کیونکہ 14 روزہ لاک ڈاؤن 3.0 جاری ہے۔ جو 17 مئی کو ختم ہوگا۔

خاص طور پر کورونا وائرس کے دوران یقینی بنائیں کہ تمام لاک آؤٹ اور ٹیگ آؤٹ کے طریقہ کار روزانہ کی بنیاد پر ہیں (24 گھنٹے چلنے والے یونٹز کے لئے قابل اطلاق نہیں ہیں)۔

ان سب کے باوجود کوئی پریشانی ہو تو انہیں خصوصی مدد کے لئے مقامی ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرنا چاہئے۔

اس رہنما اصول کے مطابق ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت دی جاسکتی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ اس طرح کی صنعتوں کو تمام طرح کی سلامتی کے تحت اپنے کام انجام دینے کے لئے سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Last Updated : May 10, 2020, 3:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details