نئی دہلی: حکومت نے سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو 'ون نیشن ون الیکشن' یعنی ایک ملک، ایک انتخاب کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ اس سے لوک سبھا انتخابات کے وقت میں توسیع کے امکانات کے دروازے کھل گئے ہیں تاکہ عام انتخابات مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی کرائے جا سکیں۔ ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ سابق صدر جمہوریہ کووند اس کے امکانات اور میکانزم کا جائزہ لیں گے کہ کس طرح ملک میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 1967 تک ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کووند اس سلسلے میں ماہرین سے بات کریں گے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ تاہم حکومت نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے، وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل انتخابات سے پڑنے والے مالی بوجھ اور انتخابات کے دوران ترقیاتی کاموں میں ہونے والے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے خیال کو آگے بڑھانے کی وکالت کی تھی جس بلدیاتی انتخابات بھی شامل ہیں۔
Elections 2024 انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے با اثر شخصیات کی میٹنگ