آج وزارت داخلہ کی جانب سے لاک ڈاون کی وجہ سے مختلف مقامات پر پھنسے مائگرینٹ ورکرز کی ٹرینوں کے ذریعہ نقل مکانی کے سلسلہ میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروٹوکول (ایس او پی) جاری کیا ہے۔
مرکزی معتمد داخلہ اجئے بھلا نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو لکھا ہے کورونا انفیکشن کا خوف اور معاشی نقصان کے خدشات مختلف ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو آبائی مقام جانے پر مجبور کرنے کے اہم عوامل ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’مائگرینٹ مزدوروں کی پریشانی کو دور کرنے کےلیے اگر مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے تو میں مشکور رہوں گا‘۔
سکریٹری داخلہ نے تجویز پیش کی کہ ریاستیں اور وزارت ریلوے کے درمیان فعال ہم آہنگی کے ذریعہ مزید خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا جائے اور صفائی، غذا اور طبی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔