اردو

urdu

ETV Bharat / state

Central University Result Out سینٹرل یونیورسٹیز کامن انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان - نتائج پر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا رد عمل

دہلی یونیورسٹی ہندوستان کی سب سے بڑی مرکزی یونیورسٹی ہے اور اس یونیورسٹی کے تحت تقریباً 80 شعبہ جات ہیں۔ یہاں 70 ہزار سے زائد طلبا کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ Central University Result Out

Central University Result Out
Central University Result Out

By

Published : Sep 17, 2022, 6:56 AM IST

نئی دہلی: انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے لیے سینٹرل یونیورسٹیز کامن انٹرنس ٹیسٹ (سی یو ای سی ٹی۔ یو جی 2022) نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس امتحان میں تقریباً 20 ہزار طلبہ نے 30 مضامین میں 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔ 100 پرسنٹائل اسکور کے ساتھ انگریزی میں امتحان دینے والوں کی تعداد سب سے زیادہ (8236) ہے۔

انگریزی کے بعد سیاسیات میں 2065، بزنس اسٹڈیز میں 1669، حیاتیات میں 1324 اور معاشیات میں 1188 طلبا نے صد فیصد نمبر حاصل کئے۔ یہ امتحان ملک بھر کی تمام مرکزی یونیورسٹیوں سمیت کل 91 یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے لیا گیا تھا۔ اب جبکہ سی یو ای ٹی - یو جی کا نتیجہ جاری ہو چکا ہے، مختلف یونیورسٹیاں اور کالج اس کی بنیاد پر اپنی کٹ آف لسٹ تیار کریں گے۔ اس کی بنیاد پر طلبا ان تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کر سکیں گے۔ Central University Result Out

امتحان کے نتائج جاری کرتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کہا کہ ان امتحانات میں سب سے زیادہ 292589 طلبا نے اتر پردیش سے شرکت کی، اس کے بعد دہلی 186405 طلبا کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ میگھالیہ سے صرف 583 طلبا نے ہی یہ امتحان دیا۔ سی یو ای ٹی کا نتیجہ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ طلبا یہاں سے اپنا نتیجہ دیکھ اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ سہولت اگلے 90 دنوں تک ہی دستیاب ہوگی۔ Central University Result Out

اقلیتی تعلیمی اداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی موجودہ تعلیمی سیشن 2022-23 سے متعدد انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی ہائی کورٹ نے سینٹ سٹیفن کالج، دہلی کو بھی اسی ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلہ کے عمل کو اپنانے کا حکم دیا ہے۔

اس بار دہلی یونیورسٹی سمیت تمام مرکزی یونیورسٹیوں میں داخلے صرف یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ کے اسکور کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے۔ دہلی یونیورسٹی ہندوستان کی سب سے بڑی مرکزی یونیورسٹی ہے اور اس یونیورسٹی کے تحت تقریباً 80 شعبہ جات ہیں۔ یہاں 70 ہزار سے زائد طلبا کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details