انہوں نے کہا کہ بی جے پی باپ بیٹے اور ماں بیٹے جیسی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ ایک جمہوری پارٹی ہے جس میں کوئی بھی فیصلہ کوئی ایک شخص نہیں لے سکتا ہے۔
عسکریت پسند مسعود اظہر کے بارے میں سوال کیے جانے پر انہوں کہا کہ یہ وزارت خارجہ کا کام ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے اس پر سخت کارروائی ہو رہی ہے۔
انہوں نے فاروق عبداللہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جس زمانے میں مسعود اظہر کو چھوڑے جانے کی بات ہوئی۔ اس زمانے میں فاروق عبداللہ کےبیٹے عمر عبداللہ وزارت خارجہ میں وزیر تھے، انہوں نے استعفیٰ اس وقت کیوں نہیں دیا تھا؟
انہوں نے مزید کہا کہ 'فاروق عبداللہ تاریخ نہیں جانتے اور راہل گاندھی تاریخ سےنہیں سیکھتے'
مرکزی وزیر نے مزید یہ کہا کہ دفعہ 35 اے کو محفوظ کرنے کے لیے ان دونوں پارٹیوں کو اسمبلی انتخابات کی ضرورت پیش آئی ہے۔