اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہرش وردھن نے ڈرائی رن کا جائزہ لیا - ریاستوں کے اہم مقامات پر ڈرائی رن

ڈرائی رن، کووڈ ویکسین لگانے کے رہنما خطوط کو جاننے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔ یہ سرگرمی ملک کی تمام ریاستوں کے دارلحکومتوں کے اہم مقامات پر کی جانی ہے۔ ڈرائی رن 116 اضلاع کے 259 جگہوں منظم کی جائے گی۔

ہرش وردھن نے ڈرائی رن کا جائزہ لیا
ہرش وردھن نے ڈرائی رن کا جائزہ لیا

By

Published : Jan 2, 2021, 12:05 PM IST

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے 02 جنوری کو دہلی کے جی ٹی بی ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے کوویڈ 19 ویکسین کے سلسلے میں منعقد ہوئی ،ڈارائی رن کا جائزہ لیا۔

ہرش وردھن نے ڈرائی رن کا جائزہ لیا

ملک کی تمام ریاستی دارالحکومتوں کے کم از کم 3 اہم مقامات میں اس سرگرمی کو انجام دینے کی تجویز ہے۔

ڈرائی رن، کووڈ ویکسین لگانے کے رہنما خطوط کو جاننے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔ یہ سرگرمی ملک کی تمام ریاستوں کے دارلحکومتوں کے اہم مقامات پر کی جانی ہے۔ ڈرائی رن 116 اضلاع کے 259 جگہوں منظم کی جائے گی۔

وزیر صحت ہرش وردھن نے تمام ریاستوں کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویکسینیشن سائٹز اور انچارج افراد وزارت صحت کی تیار کردہ چیک لسٹ اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کریں۔ اور تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے ساتھ اسے شئیر کریں تاکہ ڈرائی رن کے انتظام میں ان کی رہنمائی ہو۔

وزیر صحت نے کہا ، "اس پوری مہم کے دوران ، ہم نے بڑے پیمانے پر تیاری کی ہے۔جس طرح ہم انتخابات کے دوران کرتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:سابق مرکزی وزیر بوٹا سنگھ نہیں رہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details