اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kejriwal Slams Central Govt مرکزی حکومت سی بی آئی اور ای ڈی سے پورے ملک کو ڈرا رہی ہے، کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ 24 گھنٹے سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعے پوری قوم کو ڈرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ صبح سے شام تک سی بی آئی اور ای ڈی کرنے کے بجائے مرکزی حکومت کو بھی ملک کے لیے کچھ مثبت کام کرنا چاہیے۔ ملک کے لیے مثبت کام نہیں کریں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔ Kejriwal Slams BJP

By

Published : Sep 16, 2022, 5:13 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ 24 گھنٹے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے پوری قوم کو ڈرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے کچھ مثبت کام بھی کریں، تب ہی ملک آگے بڑھے گا۔Kejriwal Slams BJP

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹنگ آپریشن پر صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر کیجریوال نے کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا ہے کہ سی بی آئی کی تحقیقات چل رہی ہے۔ تمام اسٹنگ آپریشن سی بی آئی کو سونپ دیں۔ سی بی آئی کو پیر تک تحقیقات کرنے دیں۔ چار دن بہت ہیں۔ اگر کچھ غلط ہو تو گرفتار کر لیں اور اگر غلط نہ ہو تو پیر کو معافی مانگیں۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے کہا کہ آج تک سمجھ نہیں آیا کہ شراب گھپلہ کیا ہے؟ پہلے بی جے پی والوں نے کہا کہ 1.5 لاکھ کروڑ روپے کا ہے۔ دہلی کا بجٹ صرف 70 ہزار کروڑ روپے کا ہے، ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا گھپلہ کیسے ہوا؟ ان کے ایک اور لیڈر نے کہا کہ آٹھ ہزار کروڑ روپے کا گھپلہ ہے۔ ان کے تیسرے لیڈر نے کہا کہ 1100 کروڑ روپے کا گھپلہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 144 کروڑ روپے کا گھپلہ ہے اور سی بی آئی نے اپنی ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ایک کروڑ روپے کا گھپلہ ہے۔ سی بی آئی نے منیش سسودیا کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ ان کے لاکر میں بھی کچھ نہیں ملا۔ سی بی آئی والے بھی ان کے گاؤں سے ہوتے ہوئے آئے۔ سی بی آئی نے ان کے گاؤں والوں سے پوچھا کہ کیا منیش جی نے کوئی زمین وغیرہ خریدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ صبح سے شام تک سی بی آئی۔ای ڈی کرنے کے بجائے مرکزی حکومت کو بھی ملک کے لئے کچھ مثبت کام کرنا چاہیے۔ ملک کے لیے مثبت کام نہیں کریں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: AAP on Alleged Operation Lotus کیجریوال نے دہلی میں بی جے پی کا 'آپریشن لوٹس' ناکام بنایا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details