انہوں نے کہاکہ مرکزی نظام کے ذریعہ سے کووڈ کا معائنہ کیا جائے گا۔ اگلے نو مہینوں میں کووڈ کے لئے تمام طبی عملہ کام کرے گا۔ ملک کے 736اضلاع میں بچوں کے لئے آئی سی یو بنائے جائیں گے جس میں 20 ہزار بستر ہوں گے۔ اگر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے اور 5000بستر اور 2500بستر والا اسپتال بنایا جائے گا۔ اگلے نومہینے میں ریاستوں میں دس ہزار لیٹر آکسیجن اسٹوریج سسٹم کو بنایا جائے گا۔
حکومت نے کورونا وبا کے مدنظر ہنگامی ہیلتھ پیکیج کا اعلان کیا
وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی تیسری لہر سے نپٹنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ بیس ہزار نئے آئی سی یو بستر کو تیار کیا جارہا ہے۔کورونا سے نپٹنے کے لئے 23123کروڑ کا ہنگامی ہیلتھ پیکیج بنایا گیا ہے۔۔
وزیر صحت منسکھ مانڈویا
یہ بھی پڑھیں:
وزیر صحت مانڈویا نے کہاکہ ضلعی سطح پر ایک کروڑ دواوں کو دستیاب کرایا جائے گا جس سے کورونا کی کسی بھی ممکنہ لہر سے بچا جاسکے۔ کورونا کے خلاف ریاست اور مرکز کو ملکر لڑائی لڑنی ہوگی۔
یو این آئی۔