دارالحکومت دہلی میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف شاہی جامع مسجد کے بعد دہلی گیٹ سے احتجاج شروع ہوا اور مسلسل دہلی مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے جس صاف طور پر دیکھ ابھی جا سکتا ہے۔
مرکز شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں مشورے لینے کے لیے تیار - شہریت ترمیمی قانون
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل لوگوں میںغصہ دیکھا جا رہا ہے، مظاہرین اپنا احتجاج پر امن انداز سے درج کرا رہے ہیں۔ اس احتجاج کے پیش نظر مرکزی حکومت بھی اب بیک فٹ پر آ گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے آج جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت اس تعلق سے لوگوں کی تجاویز لینے پر راضی ہوگئی ہے۔
مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں مشورے لینے کے لیے تیار ہو گئی ہے
یہ احتجاج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوئی بربریت کے بعد شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے لیکن اسی دوران ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیا ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں مشورے لینے کے لیے تیار ہو گئی ہے.