دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے درمیان مرکزی حکومت اس سے نمٹنے کے لئے قومی دارالحکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو پابند ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے دہلی کی 12 لیبارٹریوں کو 4.7 لاکھ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے لئے جانچ کا سامان فراہم کیا ہے۔ آئی سی ایم آر نے جانچ کے لئے درکار 1.57 لاکھ آر این اے ایکسٹریکٹ کٹس اور نمونے جمع کرنے کے لئے 2.84 لاکھ وی ٹی ایم اور سواب کٹ فراہم کیے ہیں۔
آئی سی ایم آر نے دہلی میں بڑھتے ہوئے معاملوں کے تناظر میں اینٹیجن پر مبنی تیز رفتار ٹیسٹ کی منظوری دی ہے اور دہلی حکومت کو 50،000 اینٹیجن ریپڈ ٹیسٹ کٹس فراہم کی ہیں۔
دہلی کو مرکز کی جانب سے 425 وینٹی لیٹر کی فراہمی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ماتحت نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے تمام پہلوؤں پر تکنیکی رہنمائی فراہم کرکے دہلی حکومت کی مدد کی ہے۔
این سی ڈی سی 27 جون سے 10 جولائی تک دہلی میں سیرولوجیکل سروے کرے گا۔ جس میں اینٹی باڈی کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لئے 20،000 افراد کے خون کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دہلی کے چھتر پور میں واقع رادھا سوامی ستسنگ بیاس میں 10،000 بستروں والا کوویڈ کیئر سنٹر شروع کیا جارہا ہے، جس میں مناسب طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔
حکومت ہند نے دہلی کو 11.11 لاکھ این 95 ماسک، 6.81 لاکھ پی پی ای کٹس اور 44.80 لاکھ ایچ سی کیو گولیاں تقسیم فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی کے مختلف اسپتالوں میں مرکز کی طرف سے 425 وینٹیلیٹر بھی مہیا کیے گئے ہیں۔