ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں جمعہ کے روز وائی ایم سی اے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیل شرما بھارتیہ نے دہلی تشدد معاملے میں مرکزی حکومت اور دہلی کی کیجریوال حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ 'انٹیلیجنس ایجنسز کے ان پٹ کے باوجود دونوں حکومتوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اگر اس کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو شاید یہ سب کچھ نہ ہوتا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاست کی وجہ سے دہلی کو آگ لگ گئی۔
ساتھ ہی انہوں نے کوروناوائرس کے حوالے سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ 'چین میں اب یہ صورتحال قابو میں لائی گئی ہےلیکن بھارت اب اس کی گرفت میں ہے۔ حکومتوں کی غفلت اور بے حسی کی یہ ایک مثال ہے کہ انہوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اس کے نتیجے میں پورا ملک پریشانی کا شکار ہے۔
اسی کے ساتھ ہی پارٹی کے قومی نائب صدر راہل پراچہ نے بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس سمیت تمام جماعتوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ ان پارٹیوں کا مقصد اب عوامی خدمت کے بجائے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے مدھیہ پردیش سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا اور کہا کہ آل انڈیا فیملی پارٹی ہی ملک میں سیاست کا واحد نیا متبادل ہے۔ اے بی پی پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی اس کو ثابت کرے گی۔