اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکز آلودگی پر قابو پانے کا حل تلاش کرے' - مرکز کو بدھ کو یہ صلاح دی

ملک ،خصوصاً دارالحکومت دہلی اور آس اپس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کے خطرناک سطح تک پہنچنے کے پیش نظر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہائی ڈروجن پر مبنی ایندھن کے استعمال کا امکان تلاش کرنے کو کہا ہے۔

'مرکز آلودگی پر قابو پانے کا حل تلاش کرے'

By

Published : Nov 13, 2019, 2:18 PM IST

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے آلودگی کے خطرناک سطح پر پہنچنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مرکز کو بدھ کو یہ صلاح دی۔

عدالت نے کہا کہ ملک میں ،خصوصاً قومی دارالحکومت خطے میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔اس پر قابو پانے کے لیے مرکز کو حل تلاش کرنا چاہیے۔

مرکزی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ حکومت ٹیکنولوجی اور دیگر اقدامات کے سہارے اس سلسلے میں پختہ انتظام کرنے کو یقینی بنائےگی۔انہوں نے کہا کہ اعلی اختیاراتی کمیٹی تکنیکی افادیت کے سلسلے میں مطالعہ کرکے رپورٹ تیار کرےگی۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں تین دسمبر تک رپورٹ طلب کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details