معروف ہدایت کار انوراگ کشیپ، رام چندر گوہا ،منی رتنم سمیت تقریباً 50 سرکردہ شخصیات اور دانشوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ماب لنچنگ یعنی ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مکتوب میں ماب لنچنگ سمیت دیگر اہم امور پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ سنہ 2014 میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد سے ماب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
آرٹ، طبی اور تعلیمی دنیا کے تقریباً 50 شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کومکتوب لکھا ہے۔ ماب لنچنگ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
الگ الگ شعبہ حیات کے معروف شخصیات نے خط میں لکھا ہے کہ اپنے پارلیمنٹ میں ماب لنچنگ کے معاملے کو اٹھایا لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سب سے زیادہ سنہ 2014 کے بعد سے بڑھا ہے۔جب مرکز میں نریندر مودی حکومت برسراقتدار میں آئی۔