اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک کے مختلف شہروں میں یوم عاشورہ کی مجالس - کچھ مقامات پر ہجوم کے اجتماع کے مدنظر امام باڑہ اور درگاہ کو سیل کر دیا ہے

ملک کی متعدد ریاستوں اور شہروں میں 9 اور 10 محرم الحرام کو جلوس نکالے جاتے تھے۔ امام باڑہ میں عقیدت مندوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اس برس جلوس پر پابندی ہے۔ اسی لیے عقیدت مندوں نے گھروں میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ و ماتم کیا۔ وہیں اس بار لوگ اپنے گھروں میں ہی تعزیہ رکھ کر عزاداری کا اہتمام بھی کیا ہے۔

celebrations on the occasion of ashura day in different parts of the country
ملک کے مختلف حصوں میں یوم عاشورہ کے موقع پر تقریبات

By

Published : Aug 30, 2020, 9:29 PM IST

Updated : Aug 30, 2020, 10:06 PM IST

ملک بھر میں آج یومِ عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ اور انتظامیہ نے مجالس کے نکالنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ کچھ مقامات پر ہجوم کے اجتماع کے مدنظر امام باڑہ اور درگاہ کو سیل کر دیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں یوم عاشورہ کے موقع پر تقریبات

آج ہی کے دن امام حسینؓ نے اپنے رفقاء کے ساتھ کربلا کے میدان میں حق کی خاطر باطل قوتوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔ یہی وجہ ہے کہ محرم کی دسویں تاریخ کو مسلمان امام حسینؓ کی قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے ملک بھر میں محدود طور پر مختلف تقریبات منعقد کی گئیں ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں یوم عاشورہ کے موقع پر تقریبات

اس سلسلے میں ریاست اترپردیش کے مختلف شہروں میں خاص طور پر میرٹھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے یوم عاشورہ کے جلوس نہیں نکالے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے امام باڑہ سنسنان نظر آئے، حالانکہ یہاں ان دونوں میں زبردست بھیڑ ہوتی تھی۔

اسی طرح اترپردیش کے ضلع سمبھل میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پر انجمن حسینی کے نوا خان شیر علی نے اپنے ہمنوا کے ساتھ نوحہ پڑھ کر حضرت امام حسین علیہ السلام کو یاد کیا۔

وہیں ضلع امروہہ میں بھی اس بار شہیدانِ کربلا کی یاد میں جلوس نہیں نکل سکا۔ لیکن گھروں میں امام علی مقام کو یاد کر ماتم کیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں یوم عاشورہ کے موقع پر تقریبات

وہیں بہار کے گیا میں بھی عائد بندشوں کے باوجود امام حسین کی یاد میں مجلسیں ہوئیں۔ شعیہ حضرات کی طرف سے سینہ زنی کی گئی اور نوحہ و مرثیہ پڑھے گئے۔ سنی مسلمانوں نے تعزیہ داری کا بھی اہتما کیا ہے۔ لیکن یہ سبھی چند افراد پر ہی مشتمل ہے۔

اسی طرح بہار کے ہی ضلع دربھنگہ کے چندن پٹی بارگاہ حسینی امام بارہ میں یوم عاشور کے موقع چند نوجوانوں نے ماتم منا کر اپنے غم کا اظہار کیا۔

ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر میں اس بار تعزیہ نکالنے اور جلوس نکالنے پر پوری طرح پابندی تھی۔

محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کی فضیلت

وہیں کرناٹک کے ہی شہر گلبرگہ میں شعیہ تنظیم کی جانب سے یوم عاشورہ کا جلوس ماتم کو مختصر کے ساتھ نکلا گیا۔

جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں مشہور و معروف بی بی کا علم ہاتھی پر نکالا جاتا تھا تاہم امسال مختصرا ایک ڈی سی ایم میں یہ جلوس نکالا گیا ۔

دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کے قہر کے سبب تمام تہواروں کو امسال بے حد سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں یوم عاشورہ بے حد عقیدت و احترام اور سادگی سے منایا گیا۔ صرف چند عقیدت مندوں کی موجودگی میں احمدآباد کے جمال پور علاقے کے بڑے امام باڑے میں یوم عاشورہ پر مجلس و عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

تو یہاں پر موجود عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت تکلیف اور دکھ ہو رہا ہے کہ ہم ہر برس کی طرح نہ ہی اس برس یوم عاشورہ منا پا رہے ہیں اور نہ ہی تعزیہ کا جلوس نکال پا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم نے اپنے دل کی گہرائیوں سے امام حسین کی شہادت کو یاد کیا ہے اور ہر طرح سے کورونا وائرس سے نجات پانے اور حفاظت کے تعلق سے دعائیں بھی کی‍ں ہیں۔

Last Updated : Aug 30, 2020, 10:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details