اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khanjhawala Accident لڑکی کو کار سے گھسیٹنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر، چھ افراد گرفتار - تھانہ سلطان پوری

دہلی کے کنجھا والا میں ہوئے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں کار لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے 6 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ Khanjhawala Accident

Khanjhawala Accident
لڑکی کو کار سے گھسیٹنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

By

Published : Jan 2, 2023, 11:11 AM IST

Updated : Jan 2, 2023, 12:41 PM IST

لڑکی کو کار سے گھسیٹنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

نئی دہلی: دارالحکومت کے کنجھا والا حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوٹیج مین کنجھا والا روڈ کی ہے۔ فوٹیج میں صبح 3.28 بجے کے قریب ایک گاڑی کو جاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور لڑکی کار کے اگلے پہیے کے نیچے پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کو ایک بڑے ثبوت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ کیوں کہ لڑکی کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی، اس لیے پولیس مختلف پہلوؤں سے اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں یو ٹرن لیتی گاڑی اور سامنے والے پہیے کے نیچے پھنسی لڑکی بھی نظر آرہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 20 سالہ لڑکی شادی اور دیگر تقریبات میں پارٹ ٹائم کام کرتی تھی۔ وہ ہفتہ اتوار کی درمیانی رات ایسے ہی ایک تقریب سے واپس آرہی تھی۔ وہ اسکوٹی پر گھر جا رہی تھی اسی وقت اس کی گاڑی کی ایک کار سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے کے بعد نوجوان کار لے کر بھاگنے لگے۔ لڑکی گاڑی کے نیچے پھنس گئی اور تقریباً 4 کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتی رہی۔ یہاں تک کہ اس کے کپڑے بھی پھٹے ہوئے تھے۔ خون میں لت پت لڑکی اسی دوران دم توڑ گئی۔Khanjhawala Accident

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یکم جنوری کی صبح کنجھا والا علاقے سے ایک لڑکی کی برہنہ لاش ملی تھی۔ پولیس نے لڑکی کی نعش قبضے میں لے کر تھانہ سلطان پوری کے حوالے کر دی۔ پولیس اس معاملے کو حادثے کے نقطۂ نظر سے جوڑتی نظر آرہی ہے، لیکن لڑکی کی لاش جس حال میں ملی ہے وہ کئی اور سوالات پیدا کررہی ہے۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پورے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے۔ Khanjhawala Accident

یہ بھی پڑھیں :Nepali Youth Beaten up in Delhi نیپالی نژاد نوجوان کی برہنہ کر کے پٹائی، ویڈیو وائرل

Last Updated : Jan 2, 2023, 12:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details