شاہد علی نے کہا کہ "جمعے کے روز ہماری بڑی انتخابی سرگرمی تھی، رمضان کے روزے آنے والے ہیں، اس سے پہلے ہمیں بڑی انتخابی سرگرمی انجام دینا تھا، مگر اب مجھے جان بوجھ کر روکا جارہا ہے'۔
چاندنی چوک لوک سبھا حلقے سے بی ایس پی کے مسلم امیدوار ایڈوکیٹ شاہد علی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن دباؤ میں آکر ان کی انتخابی سرگرمیوں میں روڑے اٹکا رہا ہے۔
تشہیر کی اجازت نہ ملنے پر بی ایس پی امیدوار خفا شاہد علی نے دعوی کیا کہ 'الیکشن کمیشن نے انہیں چاندنی چوک میں کسی بھی طرح کی انتخابی تشہیر کی اجازت نہیں دی حتی کہ ان کی گاڑی کی نقل وحمل کی اجازت نہیں ہے'۔
شاہد علی نے کہا کہ 'الیکشن کمیشن نے ہماری تین درخواستوں کو خارج کر دیا۔ روڈ شو کرنے اور انتخابی دفتر تک کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی'۔
تشہیر کی اجازت نہ ملنے پر بی ایس پی امیدوار خفا انہوں نے دعوی کیا کہ ایک سازش کے تحت ان کا راستہ روکا جارہا ہے، کیونکہ انہیں دلتوں کے ساتھ مسلمانوں کی بڑی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ہماری بڑی انتخابی سرگرمی تھی، رمضان کے روزے آنے والے ہیں، اس سے پہلے ہمیں بڑی انتخابی سرگرمی انجام دینا تھا، مگر اب مجھے جان بوجھ کر روکا جارہا ہے۔