اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی ایس ای امتحانات لاک ڈاؤن کے بعد لئے جائیں گے - لاک ڈاؤن کے بعد دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات

سی بی ایس ای کے مطابق ' لاک ڈاؤن کے بعد دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات لئے جائیں گے۔'

سی بی ایس ای: لاک ڈاؤن کے بعد امتحانات لئے جائیں گے
سی بی ایس ای: لاک ڈاؤن کے بعد امتحانات لئے جائیں گے

By

Published : Apr 29, 2020, 4:13 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے 3 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اسی دواران سی بی ایس ای نے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے بارے میں اپنا موقف واضح کیا ہے۔

سی بی ایس ای کے مطابق ' لاک ڈاؤن کے بعد دسویں اور بارہویں جماعت کے 29 مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔

سی بی ایس ای نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں جانکاری دی۔ سی بی ایس ای نے بورڈ کے امتحانات نہ لینے کی بات کو محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔

وزارت ترقی انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکڑیال نشانک نے کہا کہ 'طلباء اپنی بڑھائی جاری رکھیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات لئے جائیں گے۔'

مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور سی بی ایس ای دونوں نے دہلی حکومت کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ سی بی ایس ای کا کہنا ہے کہ بورڈ کے امتحانات دیئے بغیر ہی اگلی کلاس میں طلبا کو داخلہ دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی سی بی ایس ای ایسا کرنے کا سوچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ 'ملک بھر میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہو چکی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی تعداد 31 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details