سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں جماعت CBSE Class 10 Exam کے طلبہ کا آج سے فرسٹ ٹرم کا امتحان CBSE First Term Exam For Class 10 شروع ہوگیا ہے۔ فرسٹ ٹرم میں میجر سبجیکٹ کا امتحان Class 10 Major Papers صبح 11:30 بجے سے شروع ہوگا۔ بچوں کو امتحان سے تقریبا 30 منٹ پہلے اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں رپورٹ کرنا ضروری ہے۔
نومبر و دسمبر کے مہینے میں منعقد ہونے والا بورڈ امتحان متعدد ایم سی کیوز( MCQs) سوالات پر مبنی ہے۔طلبہ کو امتحان کے لیے 90 منٹ کا وقت دیا جا رہا ہے۔ امتحان11:30 بجے سے شروع ہوگا اور 1 بجے تک جاری رہے گا۔ بچوں کو سی بی ایس ای کی جانب سے جاری کیے گئے داخلہ کارڈ امتحان ہال میں لے جانا ضروری ہے۔طلبہ کو سوالیہ پرچہ پڑھنے کے لیے 15 منٹ کی بجائے 20 منٹ کا وقت دیا جا رہا ہے۔
سی بی ایس ای کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق آج سوشل سائنس کے مضمون کا امتحان ہے۔ اسکے بعد دو دسمبر کو سائنس، 3 دسمبر کو ہوم سائنس اور 4 دسمبر کو ریاضی کا امتحان ہوگا۔ وہیں بورڈ کی جانب امتحان کے دوران طلبا اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کووڈ-19 کے قوانین پر سختی سے عمل کریں۔