اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے متعدد علاقوں میں سی بی آئی کے چھاپے - لیپیٹس ایئرکرافٹ لمیٹد

سی بی آئی نے بھنڈاری اور دیگر ملزمین کے ٹھکانوں پر دہلی اور اس سے متصل علاقوں میں چھاپہ ماری کی-

فائل فوٹو

By

Published : Jun 22, 2019, 1:40 PM IST


مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی) نے سنہ 2009 میں 75 مشقی ہوائی جہازوں کی مبینہ غیر قانونی خریداری کے سلسلے میں بھارتی فضائیہ، وزارت دفاع کے چند افسران، ہتھیار ڈیلر سنجے بھنڈاری اور سوئزرلینڈ کی ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی 'لیپیٹس ایئرکرافٹ لمیٹد' کے افسران کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

سی بی آئی کا الزام ہے کہ اس سودے میں مبینہ طور پر 339 کروڑ روپے کی رشوت دی گئی ہے۔

سی بی آئی نے بھنڈاری اور دیگر ملزمین کے ٹھکانوں پر دہلی اور اس سے متصل علاقوں میں چھاپہ ماری کی۔

افسران نے بتایا کہ دیگر متعدد جگہوں پر چھاپے ماری کی جائے گی۔ سی بی آئی کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں ہتھیار ڈیلر سنجے بھنداری کی کمپنی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتیہ فضائیہ نے سودیشی ایچ ٹی پی۔32 میں مسلسل خامیاں آنے کے بعد اس کے اپریشن بند کرنے کے بعد پیلیٹس طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے دور اقتدار میں 75 پیلیٹس طیارے خریدنے کے لیے 2,896 کروڑ روپے کا سودا کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details