اردو

urdu

ETV Bharat / state

CBI Questions to Karti Chidambaram: سی بی آئی نے تیسرے دن بھی کارتی چدمبرم سے پوچھ گچھ کی - Lok Sabha Speaker Om Berla

سی بی آئی نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم سے مبینہ طور پر رشوت لے کر چینی شہریوں کو ویزا دینے کے ایک معاملے میں تیسرے روز بھی پوچھ گچھ کی۔ CBI questions Karti Chidambaram for 3rd consecutive day۔

CBI Questioned to Karti Chidambaram:
CBI Questioned to Karti Chidambaram:

By

Published : May 28, 2022, 5:58 PM IST

نئی دہلی:مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں چینی شہریوں کو ویزا دینے سے متعلق معاملے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم سے ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن بھی پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی ذرائع نے یہ اطلاع دی CBI questions Karti Chidambaram for 3rd consecutive day۔


چدمبرم سے چینی شہریوں کو ویزا جاری کرنے کے سلسلے میں جمعہ کو سی بی آئی نے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اگلے دن وہ ہفتہ کو ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پہنچے۔


اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جمعہ کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا تھا، جس میں الزام لگایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ان کے احاطے میں تلاشی کے دوران سی بی آئی کے اہلکاروں نے پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق انتہائی خفیہ کاغذات ضبط کرلیے۔ انہوں نے برلا کو لکھے خط میں کہا کہ وہ بھی اس کمیٹی کے رکن ہیں۔ چدمبرم نے برلا سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا۔ Lok Sabha Speaker Om Berla


چدمبرم نے لکھا کہ 'سی بی آئی کی یہ کارروائی پارلیمانی استحقاق کی خلاف ورزی ہے۔ میں مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کا شکار ہوا ہوں۔" سی بی آئی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق سی بی آئی نے گزشتہ ہفتے کارتی چدمبرم اور ان کے ساتھی ایس بھاسکرارمن کے خلاف چنئی میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ ایجنسی نے ان دونوں سمیت کل چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن میں پنجاب کی ایک کمپنی کے مالک وکاس مکھریا، نامعلوم سرکاری ملازمین اور نجی افراد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:


سی بی آئی Central Bureau of Investigationنے کارتی چدمبرم کی طرف سے چینی مسافروں کو ویزا جاری کرنے کے لیے مبینہ طور پر 56 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے لیے درج ایف آئی آر میں بھاسکرارمن کو نمبر ایک ملزم نامزد کیا ہے۔اس ایف آئی آر میں کارتی چدمبرم کو نمبر دو ملزم بنایا گیا ہے۔ تاہم سی بی آئی نے اس معاملے میں کل دس مقامات پر چھاپے مارے تھے جن میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم کی چنئی میں رہائش گاہ اور نئی دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ بھی شامل ہے۔
(یو این آئی)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details