اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cash for Query Case پیسے لے کرسوال کا الزام ناکام، اب قومی سلامتی کا الزام: مہوا موئترا

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ موئترا نے ایکس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ "بی جے پی نے پہلے کہا 'سوال کے لیے پیسہ' وہ بے کار گیا، کیونکہ اس جھوٹے الزام کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اب قومی سلامتی کی بات آگئی ہے۔"

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 8:07 AM IST

نئی دہلی: لوک سبھا ممبر کے طور پر اپنی سرکاری لاگ ان آئی ڈی کو استعمال کے لئے ایک صنعتکار کو دینے کے الزام میں گھریں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے ہفتہ کو کہا کہ ان پر پیسہ لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ناکام ہوچکا ہے اوراب وہ قومی سلامتی کا الزام لگارہی ہے۔

انہوں نے ایکس پر اسی پوسٹ میں کہا ہے کہ ہر ایم پی کا سوال جواب کا پورٹل اس کی ٹیم کے کم از کم 10 لوگ ہر روز لاگ ان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کا مدا یہ نہیں، بلکہ یہ ہے کہ اڈانی کی ملکیت والے فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ (ایف پی آئی) کو بندرگاہ اور ہوائی اڈے خریدنے کے لیے وزارت داخلہ کی منظوری کیسے ملی، جب کہ وہ کمپنی ایک دھوکہ باز کمپنی ہے۔

سوال کے پیسہ معاملے میں پارلیمنٹ کے پینل نے مہوا موئترا کو دو نومبر کو طلب کیا

مزید پڑھیں: Cash for Query Case پارلیمنٹ کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے مہوا موئترا کو 2نومبر کو طلب کیا

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے محترمہ موئترا کے ایک پرانے دوست کے ذریعہ تحقیقاتی ایجنسیوں سے شکایت کو بنیاد بناکر لوک سبھا اسپیکر سے ان کے خلاف ی شکایت کی ہےاور کہا ہے کہ ترنمول کی اس رکن پارلیمنٹ نے ہیرانندانی گروپ کے درشن ہیرانندنی کو اپنی لاگ ان آئی ڈی کا پاس ورڈ دیاتھا، جو دبئی میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کی لاگ ان آئی ڈی کا اڈانی گروپ کے خلاف سوال اٹھانے کو لے کر غلط استعمال کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لوک سبھا کی ایتھکس کمیٹی نے موئترا کو دو نومبر کو پیش ہونے کے لیے بلایا ہے۔ اس سے قبل، محترمہ مہوا نے پیش ہونے کے لیے اپنے مصروف شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے مزید وقت مانگا تھا اور کہا تھا کہ وہ 5 نومبر سے پہلے پیش نہیں ہو سکتیں کیونکہ ان کے پہلے سے پروگرام طے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details