دہلی: ڈاسنا دیوی مندر کے پجاری نرسنگھ آنند سرسوتی کی جانب سے گزشتہ روز دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران متنازعہ بیان دیا گیا تھا اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نے اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا، جس کے بعد رکن اسمبلی پر نرسنگھ آنند کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پریس کلب میں پجاری نرسنگھ آنند سرسوتی کی جانب سے گزشتہ دنوں نبی پاک کی شان میں گستاخانہ بیان دینے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس کے بعد رکن اسمبلی نے نرسنگھ آنند کے متنازعہ بیان کے خلاف ایک ٹویٹ کرتے ہوئے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔