اردو

urdu

ETV Bharat / state

’لاڈلی اسکیم‘ کے شرائط میں نرمی کا مطالبہ - لاڈلی اسکیم

دہلی کے آر ٹی آئی کارکن ہرپال رانا کی جانب سے لڑکیوں کے تحفظ سے متعلق ریاستی حکومت کی ’لاڈلی اسکیم‘ کے کچھ شرائط کے خلاف کیا گیا چیلنج طویل عرصہ سے برقرار ہے جبکہ اس معاملہ میں ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

Case challenging Delhi Ladli Scheme's criteria remains on hold: RTI activist
’لاڈلی اسکیم‘ کے شرائط میں نرمی کا مطالبہ

By

Published : Aug 9, 2020, 4:15 PM IST

ہرپال رانا نے کہا کہ ’لاڈلی اسکیم‘ کے اہلیتی معیارات میں لڑکی کی پیدائش دہلی میں ہونا ضروری ہے اور درخواست دہندگان کی پیدائش کی تاریخ سے قبل کم از کم تین سال تک دہلی میں رہائش پذیر رہنا بھی ضروری ہے۔

’لاڈلی اسکیم‘ کے شرائط میں نرمی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ 2012 میں، میں نے محکمہ بہبود خواتین و اطفال کو بتایا تھا کہ لاڈلی اسکیم کےلیے ’لڑکی کی پیدائش دہلی میں ہونا لازمی ہے‘ جبکہ اس اہلیتی معیار میں تبدیلی کی ضروت ہے لیکن آج آٹھ سال گذرنے کے باوجود بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں کی گئی۔

آر ٹی آئی کارکن نے مزید بتایا کہ اگر والدین کا تعلق دہلی سے ہو لیکن لڑکی کی پیدائش اگر دہلی کے باہر ہوتو اسے ’لاڈلی اسکیم‘ کے فوائد سے محروم ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کے شرائط میں تبدیلی ضروری ہے کیونکہ اس طرح کے بیجا قواعد کی وجہ سے متعدد لڑکیاں اسکیم کے فوائد مسے حروم ہوگئی ہیں۔

لاڈلی اسکیم کا مقصد سماج اور خاندان میں لڑکیوں کی معاشرتی حیثیت کو فروغ دینا اور مناسب تعلیم کےلیے انہیں خودکفیل بنانا ہے۔ اسکیم کے فوائد میں لڑکیوں کی معاشی سلامتی کو یقینی بنانا، انہیں امتحازی سلوک اور محرومی سے محفوظ رکھنا ہے۔ 2008 میں شروع کی گئی اس اسکیم کا اصل مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details