اردو

urdu

ETV Bharat / state

جسٹس گوگوئی کے خلاف شکایت پرشانت کے اشارے پر: شرما

سپریم کورٹ کے ایک وکیل منوہر لال شرما نے منگل کو دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف جنسی استحصال کی شکایت کرنے کے پیچھے معروف وکیل پرشانت بھوشن ہیں۔

By

Published : Apr 30, 2019, 3:28 PM IST

جسٹس گوگوئی کے خلاف شکایت پرشانت کے اشارے پر: شرما


مسٹر شرما نے آج یہ سنسنی خیز انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاملہ میں عدالت عظمی ٰکی سابق خاتون ملازمہ کی طرف سے شکایت دائر کرنے کے پیچھے اور کوئی نہیں بلکہ مسٹر بھوشن ہیں۔
مسٹر شرما کا دعوی ہے کہ مسٹر بھوشن نے خود یہ بات تسلیم کی ہے کہ انہوں نے الزام لگانے والی عورت کو شکایت دائر کرنے میں مدد کی۔
مسٹر شرما نے اس سلسلے میں درخواست دائر کرکے سات افراد- شانتی بھوشن، پرشانت بھوشن اور دشینت دوے اور اندرا جے سنگھ، ورندا گروور، نینا گپتا اور کامنی جیسوال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ ’دی وائر‘ کو دیئے انٹرویو میں خود مسٹر بھوشن نے تسلیم کیا ہے کہ محترمہ اندرا جے سنگھ کا یہ کہنا کہ ان کا الزام لگانے والی عورت سے سروکار نہیں ہے، یہ غلط ہے۔
مسٹر شرما نے معاملہ کا خاص طور سے ذکر چیف جسٹس کی صدارت والی بنچ کے سامنے کیا، لیکن جسٹس گوگوئی نے ان کو کسی دوسری بنچ کے سامنے معاملہ اٹھانے کو کہا۔ جسٹس گوگوئی نے کہا، ’’کسی دوسری بنچ کے سامنے اپنا معاملہ رکھیں‘‘۔اس کے بعد انہوں نے جسٹس ارون مشرا کی قیادت والی بنچ کے سامنے مقدمہ خاص طور سے ذکر کرنا چاہا، لیکن اس نے بھی سماعت سے انکار کر دیا۔
شکایت کنندہ عورت کورٹ کی سابق جونیئر کورٹ اسسٹنٹ ہے، جس نے چیف جسٹس کے خلاف جنسی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے عدالت کے تمام ججوں کو ایک حلف نامہ بھیجا تھا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ جسٹس اےوي رمن چیف جسٹس کے قریبی دوست ہیں اور اس وجہ معاملے کی منصفانہ سماعت نہیں ہو سکتی. اس کے بعد جسٹس رمن نے خود کو کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی سے الگ کر لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details