گڈکری نے سڑکوں پر موت کی شرح میں کمی لانے کے لیے لوگوں کو بیدار اور تعلیم یافتہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات، معیشت اور ماحولیات ملک کے لیے اہم ہیں اور ان کو اہمیت دیتے ہوئے ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آج’شاہراہوں پر انسانوں اور جانوروں کی موت کی شرح روک تھام‘ پر منعقدہ قومی بیداری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر برس تقریباً پانچ لاکھ سڑک حادثے ہوتے ہیں جن میں تقریباً1.5لاکھ لوگوں کی جان چلی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ برس 31مارچ تک ان اعدادو شمار میں 20-25فیصد تک کمی لانے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ قومی شاہراہوں پر موت کی شرح کم کی جاسکے اس کے لئے پانچ ہزار سے زیادہ بلیک اسپاٹس یعنی حادثہ کے لحاظ سے حساس مقامات کی شناخت کی گئی ہے اور لازمی طورپر عارضی اور مستقل اقدمات سمیت ان میں اصلاح کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حادثات کم کرنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات کے تحت 1739نئے نشاندہ بلیک اسپاٹ پر عارضی اقدمات اور 840نئے نشان زد بلیک اسپاٹس پر مستقل اقدامات کیے جاچکے ہیں۔