اردو

urdu

ETV Bharat / state

معاشی طور پر کمزور بچوں کے داخلے کے لیے مہم - داخلہ اسکیم کے بارے میں بتانے کے لیے بیداری مہم

گزشتہ برس مشرقی دہلی کا تری لوک پوری علاقہ سماجی ہم آہنگی بگڑنے کی وجہ سے خبروں میں تھا لیکن اب باشعور معاشرہ ان بچوں کو اچھی تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

معاشی طور پر کمزور بچوں کے داخلے کے لیے مہم

By

Published : Sep 22, 2019, 11:11 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:37 PM IST

تری لوک پوری میں مشن تعلیم کے رضا کار معاشی طور پر کمزور طبقے کے لوگوں کو داخلہ اسکیم کے بارے میں بتانے کے لیے بیداری مہم چلا رہے ہیں۔

معاشی طور پر کمزور بچوں کے داخلے کے لیے مہم

پہلی نکڑ میٹنگ بلاک 27 کے پارک میں اور پھر دوسری نکڑ میٹنگ بلاک 20 کے مندر / مسجد پارک میں ہوئی۔ جس میں ہر طبقے، ذات پات اور فرقے کے لوگوں نے حصہ لیا۔

مشن تعلیم کے رضا کاروں نے کہا کہ 'گذشتہ برس ہمارے کیمپ سے سیکڑوں بچوں کو میوروہار کے بڑے اسکولوں میں مفت داخلہ ملا تھا اور ان بچوں کے والدین کے ساتھ عوامی بیداری مہم کو تقویت مل رہی ہے۔ باہمی تعاون سے ہی تعلیم کا حق حاصل کرنے سے بچوں کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔'

اس سے قبل رائٹ ٹو ایجوکیشن (آر ٹی ای) کے تحت شمال مشرقی دہلی کے اجیت نگر میں نکڑ میٹنگ میں عوامی بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔

رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کے تحت، غریب، پسماندہ، یا معاشی طور پر کمزور والدین کے بچے دہلی کے بڑے اسکولوں میں مفت داخلہ لے کر تعلیم کے مساوی مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔

گزشتہ برس اجیت نگر سمیت مشن تعلیم کے رضاکاروں نے گاندھی نگر کے علاقے میں درجنوں کیمپ لگا کر دہلی کی ای ڈبلیو ایس داخلہ اسکیم کے تحت بچوں کے درجنوں فارم بھرے تھے، جن میں بہت سے بچوں کامفت داخلہ ہوا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:37 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details