اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا دور میں بھی خطاطی نے بڑھائی آمدنی

ایک جانب جب کورونا وباء کے دوران ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے تو وہیں قومی دارالحکومت دہلی قبرستان کے باہر قبروں کی تختیوں پر فن خطاطی کے ہُنر میں ماہر نظام اختر نے اپنے ہُنر سے آمدنی میں اضافہ کیا۔

By

Published : Dec 9, 2020, 7:59 PM IST

calligraphy
calligraphy

روایتی طور پر جب بھی قبر پر نشانی لگائی جاتی ہے تو اس پر نام، تاریخ، پیدائش اور تاریخ وفات سمیت چند مذہبی تحریر ہوتی ہیں، ان تحریروں میں رنگ بھرنے کا کام دہلی گیٹ کے جدید قبرستان میں نظام اختر نامی آرٹسٹ کرتے ہیں۔

ہُنر کبھی ضائع نہیں ہوتا اس کی بہترین مثال ہیں دہلی کے نظام اختر

کورونا کے اس دور میں جہاں لوگوں کا کاروبار ختم ہو گیا ہے وہیں قبرستان کے باہر کتبہ لکھنے والے آرٹسٹ نظام اختر کے مطابق ان کے کام میں اضافہ ہوا ہے۔

جب سے کورونا کی وبا نے بھارت میں پیر پسارے ہیں تب سے میتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے حالانکہ نظام اختر کا کہنا ہے کہ کورونا ہی نہیں بلکہ دیگر وجوہات کی وجہ سے انتقال کر جانے والے جنازوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دور قدیم میں فن خطاطی کا رواج عام ہوا کرتا تھا، بیشتر تاریخی مقامات پر اس کے اثرات ابھی بھی نمایاں ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں سے اردو کی حالت خستہ ہے جس کی مار اس سے وابستہ فنکار بھی جھیل رہے ہیں تاہم کورونا کا یہ دور قبرستان میں کتبہ لکھنے والوں کی آمدنی میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

نظام اختر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ان کے آبا و اجداد دور قدیم سے اس پیشے سے منسلک ہیں، شاہجہانی جامع مسجد پر لکھی قرآنی آیات بھی ان کے اجداد کے ہاتھوں سے لکھی گئی ہیں لیکن اب اس فن کے سہارے زندگی کا گزارا ممکن نہیں اسی لیے اب وہ اپنے بچوں کو دوسرے اور تعلیم سے آراستہ کروانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details