اطلاع کے مطابق شمال مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں ہوئے تشدد کے پیش نظر ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے جانب سے دیر رات ایک اجلاس طلب کیا گیا ،جس میں دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک ، آئی بی چیف اروند کمار اور ہوم سکریٹری اجے بھلا نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس اجلاس میں پولیس کمشنر امولیا پٹنائک نے وزیر داخلہ کو اس پورے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث لوگوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔
واقعے کی جانکاری حاصل کرنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے پولیس محکمہ کے اعلی افسران سے ان علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد علاقے میں نیم فوجی دستوں کی 35 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں ۔ اس کے علاوہ اسپیشل سیل ، کرائم برانچ اور اکنامک کرائم برانچ کے پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔