اردو

urdu

ETV Bharat / state

Marriage age of women: لڑکیوں کی شادی کی عمر میں ترمیم کی تجویز کابینہ میں منظور - یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے مودی کا خطاب

مرکزی کابینہ نے لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے کی تجویز Marriage Age of Women کو منظوری دے دی۔

marriage
marriage

By

Published : Dec 16, 2021, 8:05 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ Meeting of Prime Minister Modi Cabinet میں لڑکیوں کی شادی کی عمر میں ترمیم کرنے تجویز Proposal to Raise the Legal Age of Marriage for Women پیش کی گئی تھی جسے منظوری مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے Modi Speech on Women Marriage age قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین میں نقص تغذیہ کے مسئلے کے پیش نظر حکومت اس اسکیم پر کام کر رہی ہے تاکہ ان کی شادی صحیح عمر میں ہوسکے۔

خواتین کی شادی کی عمر میں اضافہ کرنے کے لیے حکومت کو موجودہ قانون میں ترمیم کرنا ہوگی اور اس کے لیے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے گا۔

فی الحال ملک میں مردوں کے لیے شادی کی عمر 21 سال جبکہ خواتین کی شادی کی عمر 18 سال ہے۔ حکومت خواتین کی شادی کی عمر بھی 21 سال کرنا چاہ رہی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details