وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں یہ تجویز منظور کی گئی۔
اجلاس کے بعد، وزیر خزانہ ارون جیتی نے صحافیوں کو بتایا کہ سینٹرل گورنمنٹ کے ملازمین اور پنشنروں کو ابھی 9 فیصد کی شرح سے مہنگائی بھتہ مل رہا ہے۔

حکومت نے اس میں 3 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے مہنگائی بھتہ کی شرح 12 فیصد ہوجائے گی، یہ شرح یکم جنوری سے لاگو ہوگی۔
جیٹلی نے کہا کہ مہنگائی بھتہ کی شرح میں اضافے کی وجہ سے سرکاری خزانے پر 9168.12 کروڑ کا بوجھ بڑھ جائے گا۔ اس میں دو مہینے جنوری اور فروری کے مہنگائی بھتہ بھی شامل ہو گا۔