اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم سمیت اراکین پارلیمان کی تنخواہ میں کٹوتی کا آرڈیننس منظور

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لئے حکومت نے وزیراعظم سمیت سبھی اراکین پارلیمان کی تنخواہوں میں ایک سال تک 30 فیصد تخفیف کرنے کے لئے ایک آرڈیننس کو منظوری دی ہے۔

By

Published : Apr 6, 2020, 6:37 PM IST

prakash javdekar
prakash javdekar

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لئے حکومت نے وزیراعظم سمیت سبھی اراکین پارلیمان کی تنخواہ میں ایک سال تک 30 فیصد کی کمی کرنے کے لئے ایک آرڈیننس کو منظوری دی ہے۔

صدر، نائب صدر اور سبھی گورنروں نے بھی اس آرڈیننس سے الگ خود اپنی مرضی سے ایک سال تک اپنی تنخواہوں میں سے 30 فیصد کٹوتی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اراکین پارلیمان کے فنڈ کو دو سال کے لئے ملتوی کر کے اس کی رقم کو بھی ملک کے 'کنسولیڈیٹیڈ فنڈ' میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس آرڈیننس کو منظوری دی گئی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'یہ آرڈیننس اراکین پارلیمان کی تنخواہ، بھتے اور پینشن سے متعلق آرٹیکل 1954میں ترمیم کے لئے لایا گیا ہے اور اراکین پارلیمان کے آئندہ اجلاس میں اس کے لئے قانون بنایا جائے گا۔ آرڈیننس کے التزام گزشتہ ایک اپریل سے نافذ ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details